بیت جمیلہ فاونڈیشن کا مختصر تعارف
رپورٹ: اعجازاحمد بھٹہ

گرد گرما گدا گورستان جی ہاں یہ قول سنتے ہی سرزمین اولیا جسے آموں کی سرزمین بھی کہتے ہیں ذہن میں آتا ہے اور یہ صرف ملتان شریف کو ہی شرف حاصل ہے ۔ یہ دنیا کی ان چند پرانی تہذیبوں میں سے ایک ایسی زندہ تہذیب ہے جس کی تاریخ چھ ہزار سال قبل مسیح تک ملتی ہے۔ اسلامی تاریخ کی بات کی جائے تو ملتان کو سب سے پہلے 712 عیسوی میں محمد بن قاسم نے فتح کی اور اسلامی سلطنت کی بنیاد رکھی۔ اور آج ایر پورٹ کینٹ کے قریب قاسم بیلہ انہی کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ قاسم بیلہ کی تاریخ بھی اتنی ہی پرانی ہے جتنی کے ملتان کی۔ کیونکہ محمد بن قاسم نے فتح ملتان کے وقت اپنے جنگی لشکر کا پڑاو اسی جگہ کیا تھا۔ اسی وجہ سے یہ علاقہ بہت قدیمی اور پر امن سمجھا جاتا ہے۔ یوں ملتان میں بے شمار فلاحی ادارے عوام الناس کی خدمت کر رہے ہیں۔ اور اب قاسم بیلہ میں بھی ایک اعلی اور بین القوامی طرز کا ادارہ بیت جمیلہ فاونڈیشن بن رہا ہے۔ جس کی بنیاد دسمبر2021 میں رکھی گئی۔ یہ ادارہ اجتماعی نہیں بلکہ انفرادی کاوش کا نتیجہ ہے۔ جسے تعمیر کرانے کا شرف محمود حسن شاہد اور ان کی فیملی کو ہے۔ ان کا تعلق خالصتاً پرانے ملتان شریف یعنی دولت دروازہ النگ سے ہے۔ اور ان کے آباو اجداد خلق خدا کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ صوفیانہ طبیعت کے مالک بھی تھے۔ ان کے دادا حضور اللہ بخش خان پٹھان جنہوں نے غوث بہاول حق سرکار کے دربار میں زائرین کی خدمت میں اپنی ساری زندگی وقف کر دی اور یہ اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ بخش خان صاحب آج بھی دربار کے آغوش صحن میں ‏محو خواب ہیں۔ بیت جمیلہ کا نام محمود حسن شاہد صاحب نے اپنی شریک حیات جمیلہ پروین کے نام سے منسوب کیا ہے۔ یوں تو یہ ادارہ بے شمار فلاحی کام کرنے کے لیے تیار ہورہا ہے۔ لیکن ابتدائی خدمت میں یتیم بچوں کو سرفہرست رکھا گیا ہے۔ تین سال سے دس سال کے یتیم بچوں کو بیت جمیلہ کی آغوش میں پروان چڑھایا جائے گا۔ بنیادی تعلیم سے اعلی تعلیم تک بچوں کو انٹرنیشنل طرز زندگی سکھائی جائے گی تاکہ یہ بچے فارغ التحصیل ہو کر ملک و قوم کی خدمت میں اپنا حصہ ڈالیں۔ یہ عظیم الشان منصوبہ قاسم بیلہ کے عین وسط میں علی پارک، سٹریٹ نمبر3 ادریسیہ مسجد کے ساتھ تعمیر ہورہا ہے۔ 80 بچوں کی رہائش آٹھ گھروں پر مشتمل ہے۔ جسے 4 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر بلاک میں دو دو گھر ہیں۔ جن کے نام یہ ہیں۔ باسط ہومز، درخشاں ہومز ، افشاں ہومز اور شوزب ہومز، ہر گھر میں دو دو بیڈ رومز ہیں اور ہر بیڈ رومز میں 5 بچے اپنی عالی شان زندگی بسر کریں گے۔ ہر گھر میں ایک ماں ہوگی جو بچوں کے ساتھ رہے گی۔ اور ان کی اخلاقی تربیت کرے گی۔ماں کا کمرہ بھی بچوں کے کمرے کے ساتھ ہے ہر گھر میں ایک خوبصورت ٹی وی لاونج اور کچن بھی ہے۔ ایک ہی طرز پر بنائے گئے یہ آٹھ گھر جس میں کسی بھی چیز کی کوئی کمی نہیں ہوگی ان گھروں کے ساتھ اڈمنسٹریشن آفس بھی ہے جسے محمود بلاک کا نام دیا ہے۔ محمود بلاک میں انٹر ہوتے ہی دائیں اور بائیں اڈمنسٹریٹر اور سٹاف کے آفس ہیں اور سامنے کانفرنس ہال ہے۔ اسی طرح اس کی بالائی منزل پر ڈیجیٹل لائبریری اور کمپوٹر ڈیپارٹمنٹ ہے جس سے بچوں کو بنیادی ضرورت کی چیزیں بھی سکھائی جائیں گی اور ساتھ کیفے ٹیریا کچن بھی موجود ہے ایڈمن بلاک کے پیچھے سٹاف کے لئے 3 عدد خوبصورت گھر بنائے گئے ہیں تاکہ 24 گھنٹے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے سٹاف الرٹ رہے ۔ ان ڈبل بیڈ گھروں میں دور حاضر کی تمام سہولیات میسر ہوں گی۔ سٹاف ہومز کے ساتھ ایک عدد گیسٹ روم بھی بنایا گیا ہے۔ اس گیسٹ روم کو انٹرنیشنل طرز آرائش پر بنایا جا رہا ہے۔ اگر کسی بھی ملک سے کوئی وزیٹر آئیں تو ان کہ کوئی تکلیف نہ ہو ۔ امید کرتا ہوں ۔ بیت جمیلہ کا مختصر تعارف آپ کو پسند آیا ہوگا۔ انشا اللہ بہت جلد ہم آپ کو دکھائیں گے کہ بچے بیت جمیلہ کے آگن میں کھیل رہے ہونگے۔ (آمین)

Bait E Jamila Foundation Qasim Bela Multan South Punjab, Pakistan

0092-61-6350454
0092-300-6840824

E-mail: admin@baitejamila.org








Bait E Jamila is a Non-Profit Organization. All donations are tax deductible.
Charity Registration No:
PB-MUL-0776133057238755